ETV Bharat / state

کباڑ کی دکان میں دھماکہ، ایک کی موقت دو افراد شدید زخمی - ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ

میرٹھ میں گنگا نگر تھانہ علاقے میں ایک کباڑ کی دکان میں بم نما سامان کو توڑنے کے دوران دھماکہ کا واقعہ پیش آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ Blast At Scrape Godown In Meerut

کباڑ کی دکان میں دھماکہ ،ایک کی موقت دو افراد شدید زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 5:44 PM IST

کباڑ کی دکان میں دھماکہ ،ایک کی موقت دو افراد شدید زخمی

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آج صبح گنگا نگر تھانہ علاقے کے امبھیڑا گاؤں میں واقع کباڑی کے گودام میں کام کرنے کے دوران اچانک دھماکہ کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور کسی وزنی سامان کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا وہاں اچانک دھماکہ ہو گیا جس سے توصیف کباڑی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے. اچانک ہوئے بلاسٹ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی. موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز دھماکے سے پاس گزر رہے ایک اسکوٹی سوار کے بھی اس کی زد آنے سے زخمی ہو گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورینسک ٹیم کے ساتھ تھانے کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال حادثے کی جگہ کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔انچولی کا رہنے والا توصیف امبھیڑا ، گنگا نگر میں سکریپ کی دکان چلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش میں دو مختلف حادثات میں تین دوستوں سمیت سات باراتیوں کی موت

ایس پی دیہات کملیش بہادر کا کہنا ہے کہ اب تک یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ توصیف کی دکان کے اندر گندھک اور پوٹاش جیسی کوئی چیز تھی جسے لوہے سے مارا جا رہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ لواحقین کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.