مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج یوم معذور کے موقع پر دویانگ ایکتا یونین نے اپنے دفتر پر یوم معذور منایا۔ اس موقعے پر تنظیم کے ذریعے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے معذوروں میں سینکڑوں کمبل تقسیم کیے گئے۔ قبل ازیں مظفرنگر میں آج یوم معذور کے موقع پر دویانگ ایکتا یونین نے اپنے دفتر پر یوم معذور منایا۔ اس موقعے پر تنظیم کے ذریعے معذوروں کو سینکڑوں کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تنظیم کے ضلع صدر نے کہا کہ معذور بھائی لوگ بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ ان کی ہر سہولت کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جب تک یہ لوگ ترقی نہیں کریں گے تب تک ہمارا ملک مضبوط نہیں ہو گا۔ Blankets were distributed on the occasion of Disabled Day in Muzaffarnagar
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری طرف بالکل بھی دھیان نہیں دے رہی ہے جو ہمارے مطالبات ہیں انہیں تسلیم نہیں کیے جا رہے ہیں۔ ہم کہنا چاہتے ہیں کہ معذور ہم نہیں ہیں بلکہ معذور ہماری حکومت ہے جو ہماری طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مظفر نگر میں ہزاروں کی تعداد میں معذور ہیں جن کے سرٹیفکیٹ نہیں بن پا رہے ہیں یا جن کو سائیکلیں نہیں مل پائی ہیں۔ وہ چل بھی نہیں سکتے۔ ہماری تنظیم کے ذریعے اُن کی کافی حد تک پریشانیوں کو سنتے ہیں اور ان کا حل کرانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ ہم نے اپنی جانب سے تین دسمبر یوم معذور کے موقع پر ایک اجلاس منعقد کیا جس میں معذوروں کو سینکڑوں کی تعداد میں کمبل تقسیم کیے گئے۔