اتر پردیش کے بارہ بنکی میں مرکزی حکومت کے سات سال مکمل ہونے پر بی جے پی کارکنان کی جانب سے 'سیوا ہی سنگٹھن' ہے مہم کے تحت بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران بی جے پی کے تمام سیل کے کارکنان نے خون کا عطیہ کیا۔بی جے پی کے ضلع صدر اودھیش کمار شریواستو نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے 7 برس مکمل ہونے پر پارٹی کی جانب سے سیوا ہی سنگٹھن پروگرام کے تحت مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ملک میں کووڈ-19 کی دوسری لہر جاری ہے اس میں خون کی ضرورت پڑ رہی ہے، اس لئے بی جے پی کے تمام سیل کے کارکنان کیمپ لگا کر خون کا عطیہ کر رہے ہیں اور ملک کی خدمت میں مشغول ہیں۔