ریاست اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشیو پرساد موریہ نے پریاگ راج میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے 50 سالوں تک ریاست میں اقتدار میں رہے گی۔'
دراصل موریہ نے پیر کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'اتر پردیش اور مرکز میں، ایک ایسی حکومت ہے جو ملک کے عوام کے لئے کام کرتی ہے۔ یہ حکومت اگلے 50 سال تک اقتدار میں رہے گی۔ لہذا اگر اکھلیش یادو حکومت بنانا چاہتے ہیں تو انہیں کام کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ اکھلیش یادو نے 6 اکتوبر کوکہا تھا کہ آئندہ الیکشن ہم اتحاد کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ہماری جیت یقینی ہے اور 2022 میں حکومت ہماری ہوگی۔
انہوں نے کہا تھا کہ 'ایس پی خاندان کی ترقی ہوئی ہے اور ہم 2022 میں یقینی طور پر ریاست میں حکومت بنائیں گے۔'
موریہ نے پریاگ راج میں رام لیلا کمیٹی کے میگزین کی نقاب کشائی کی۔