بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے کانگریس صدر سونیا گاندھی، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی ہندؤں کو دہشت گرد بتاتی تھیں لیکن جب سے ریاست میں یوگی اور مرکز میں مودی حکومت تشکیل ہوئی ہے، تب سے ہندؤں کا وقار بڑھا ہے۔
سواتنتر دیو سنگھ ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں 148.86 کروڑ کی 146 ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد کے موقع پر آوام سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر سواتنتر دیو سنگھ نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی ہندؤں کو دہشت گرد بتاتی تھیں۔ انہوں نے شنکر آچاریہ کو جیل بھیجوایا، وہ رام کو تسلیم نہیں کرتی تھیں۔ رام سیتو کہتی تھی نہیں ہیں لیکن جب سے یوگی اور مودی حکومت آئی تب سے ہندؤں کا وقار بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے تسلیم کیا کہ دہلی فسادات ایک سازش کے تحت ہوئے: محمود پراچہ
سواتنتر دیو سنگھ نے اس موقع پر سماجوادی پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی کنبہ پرستی کی وجہ سے ریاست میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے صرف کچھ جگہوں پر ہی بجلی نظر آتی تھی لیکن اب ہر جگہ 24 گھنٹے بجلی آتی ہے۔ انہوں کہا کہ ایک غریب کنبے کا شخص جب سے وزیراعظم بنا ہے تب سے ریاست میں ترقیاتی کام تیزی سے ہو رہے ہیں۔