ETV Bharat / state

بی جے پی رکن پارلیمان کا بیٹا فائرنگ میں زخمی

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 9:40 AM IST

Updated : Mar 3, 2021, 9:54 AM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے مڑیاؤں تھانہ علاقے میں بی جے پی رکن پارلیمان کوشل کشور کے 30 سالہ بیٹے آیوش کو بائیک سوار بدمعاشوں نے گولی ماری جس کے بعد آیوش کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ منڈیا تھانہ علاقہ کے چھٹا میل علاقے میں یہ واردات ہوئی ہے۔ حملہ کرنے کے بعد بائیک سوار بدمعاش فرار ہو گئے۔

ayush
آیوش

حالانکہ آیوش کے گولی لگنے کے معاملے میں پولیس نے نیا خلاصہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آیوش نے خود پر گولی چلوائی ہے۔ فائرنگ کرنے والا آیوش کا سالا بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال ملزم سالے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ گولی لگنے کے بعد آیوش کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ فی الحال آیوش کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر رکن پارلیمان کوشل کشور اور پولیس کے اعلیٰ افسران ٹراما سینٹر پہنچے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

لکھنؤ پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے کہا کہ جس پستول سے گولی چلی تھی، اسے ہم نے برآمد کر لیا ہے۔ رکن پارلیمان کے بیٹے نے لو میرج کی تھی، اس کے بعد سے وہ اپنے والد سے الگ رہتا تھا، واقعے کو لے کر جانچ جاری ہے، ہم معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر اس نے اپنے سالے سے خود پر گولی کیوں چلوائی؟

ڈی سی پی نارتھ کا کہنا ہے کہ ابھی رکن پارلیمان کی طرف سے ہمیں کوئی تحریر نہیں ملی ہے۔ جب تحریر ملے گی تو اس حساب سے کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

مالیگاؤں: نوجوان کا دن دہاڑے بہیمانہ قتل

پولیس کے مطابق آیوش 02.45 بجے مڑیاؤں ہو کر گھر لوٹ رہے تھا۔ چھٹا میل کے پاس اس پر فائرنگ کی گئی۔ گولی آیوش کے دائیؓ ہاتھ میں لگی ہے۔ آیوش خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2021, 9:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.