ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر رمیش چند بند نے 10 لاکھ روپے کا ناجائز مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کروائی ہے، الزام ہے کہ رقم نہ دینے پر ان کا اور ان کے بیٹے کو اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، آشیانہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
آشیانہ سیکٹر کے رہائشی ڈاکٹر رمیش چندر بند بھڈوہی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں، انہوں نے بتایا کہ 5 نومبر کو ان کے موبائل نمبر 7028296217 پر فون آیا۔ کال موصول ہونے پر دوسری طرف سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔
کال کرنے والے نے رقم نہ ادا کرنے پر ان کو اور ان کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، رکن پارلیمان کی شکایت پر آشیانہ پولیس نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ درج کی ہے۔ سرولائنس کی مدد سے فون کرنے والے کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہے۔