مراد آباد:پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں نازیبا ریمارکس کے بعد ہندوستانی عوام میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔BJP MLA Ritesh Kumar Gupta Burn Pakistani Foreign Minister Effigy In Moradabad
اسی درمیان اتر پردیش کے مراد آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی رتیش کمار گپتا نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ ضلع کلکٹریٹ کے گیٹ پر پاکستان کے وزیرخارجہ کا پتلا نذرآتش کیا۔رکن اسمبلی نے کہاکہ پاکستانی وزیر خارجہ کوبھارت سے معافی مانگنی چاہئے۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی رتیش کمار گپتا نے کہا کہ اگر ہندوستانی فوج کو صرف 15 منٹ کی اجازت دی جائے تو پورا پاکستان پر قبضہ کیا جا سکتا ہے ۔بھارتی فوج کو اس کے لئے 15 منٹ کافی ہے۔پاکستان ہے کیا۔اس کے بارے میں اچھا بولا جائے۔
مزید پڑھیں:UP BJP Protest Agianst Bilawal Bhutto اترپردیش میں بی جے پی کا بلاول بھٹو کے تبصرے کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہاکہ وہ دن ضرور آئے گا جب پاکستان بھارت کا حصہ ہو گا۔اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔ پاکستان ایک چھوٹا ملک ہے اور دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔BJP MLA Ritesh Kumar Gupta Burn Pakistani Foreign Minister Effigy In Moradabad