اترپردیش میں بھارتی جنتا پارٹی سے اراکین اسمبلی کا استعفی دینے کا دور جاری ہے۔ آج بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی مکیش ورما نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔فیروزآباد کے شکوہ آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مکیش ورما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے استعفی نامہ بھی شیئر کیا ہے۔ Firozabad Shikohabad BJP MLA Resign
یوپی میں انتخابی بگل بجنے کے بعد سے بی جے پی میں استعفی دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ریاستی وزراء سوامی پرساد موریہ اور دارا سنگھ چوہان سمیت 5 اراکین اسمبلی کے استعفی کے بعد رکن اسمبلی مکیش ورما نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ BJP MLA Mukesh Verma Resign
ضلع فیروزآباد کے شکوہ آباد سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مکیش ورما نے 11 جنوری کو لکھا اپنا استعفی نامہ ٹوئیٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے 5 سال کے دور اقتدار میں دلت، پسماندہ اور اقلیتی برادریوں کے رہنماؤں اور عوامی نمائندوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ دلت، پسماندہ کسانوں اور بے روزگاروں کو نظر انداز کیا گیا۔ اس وجہ سے میں بھارتی جنتا پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے مکیش ورما نے سوامی پرساد موریہ کی حمایت کی ہے۔ Mukesh Verma Resignation Letter in Twitter
دراصل مکیش ورما جس سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ اس سیٹ سے کبھی ملائم سنگھ یادوہ بھی انتخاب لڑکر اسمبلی پہنچے تھے۔ اطلاع کے مطابق مکیش ورما نے سماج وادی پارٹی کے سپریمو کھلیش یادو سے ملاقات کی ہے اور وہ 14 جنوری کو ایس پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔