ETV Bharat / state

بی جے پی نے گذشتہ اسمبلی انتخابات کے وعدوں کو پورا نہیں کیا: راکیش راٹھور - سماج وادی میں شامل ہوئے رکن اسمبلی راکیش راٹھور

بی جے پی سے سماج وادی میں شامل ہوئے رکن اسمبلی راکیش راٹھور نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جن مسائل کو لے کر 2017 کے اسمبلی انتخابات میں عوام کے درمیان گئے تھے، بی جے پی نے انہیں پورا نہیں کیا۔

بی جے پی سے سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے رکن اسمبلی سے بات چیت

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 10:16 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع سماجوادی پارٹی کے دفتر میں آج بہوجن سماج پارٹی کے 6 اراکین اسمبلی اور ایک بی جے پی کے رکن اسمبلی نے سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر سخت تنقید کی اور ریاست کے متعدد مسائل پر میڈیا سے بات کی۔

بی جے پی سے سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے رکن اسمبلی سے بات چیت

بی جے پی سے سماج وادی میں شامل ہوئے رکن اسمبلی راکیش راٹھور نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جن مسئلے اور مسائل کو لےکر 2017 کے اسمبلی انتخابات میں عوام کے درمیان گئے تھے بی جے پی نے اسے پورا نہیں کیا بلکہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا ہے۔ اکھلیش یادو کے ذریعے ریاست میں جو کام کیا گیا ہے اس سے متاثر ہو کر ہم نے سماج وادی پارٹی کا دامن تھاما ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے حلقہ اسمبلی میں جرائم پیشہ افراد و کریمنلز اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا لیکن یہ کارروائی ہمارے حلقہ اسمبلی سیتار پور صدر میں نہیں گئی یہی وجہ ہے کہ شاطر بدمعاش و جرائم پیشہ افراد کھلے عام گھوم رہے ہیں جن کی وجہ سے ترقیاتی کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ان تمام وجوہات کی بنیاد پر ہم نے سماجوادی پارٹی جوائن کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ آگے بہتر کام کیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: چھ بی ایس پی اور ایک بی جے پی رکن اسمبلی سماج وادی پارٹی میں شامل

واضح رہے کہ گزشتہ روز لکھنؤ میں بی جے پی نے ایک ریلی منعقد کیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے دعوی کیا تھا کہ اتر پردیش ریاست میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ اب دربین سے دیکھنے پر بھی جرائم پیشہ افراد نہیں ملتے ہیں۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.