بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ اگر ہر ہندو نوجوان کے پاس ہتھیار ہو تو حیدرآباد سے یہاں آکر کوئی بولنے کی ہمت نہیں کرے گا۔
اس دوران اتر پردیش حکومت میں وزیر مملکت اور راشٹریہ پرشو رام پریشد Rashtriya Parshuram Parishad کے صدر پنڈت سنیل بھرالا بھی سچن پنڈت کے گاؤں دورئی پہنچے اور اسد الدین اویسی پر حملہ کرنے والے ملزمین کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے یقین دلایا کہ پریشد اس معاملے میں ان کی مدد کرے گی، ساتھ ہی خاندان کو انصاف دلانے میں بھرپور مدد کی جائے گی۔
ریاستی وزیر سنیل بھرالا نے کہا کہ 'ہم سچن کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارا خاندان ہے۔