ETV Bharat / state

Akhliesh Yadav on BJP Leaders بی جے پی لیڈران مجرمانہ واردات انجام دے رہے ہیں، اکھلیش - بی جے پی لیڈران

نظم ونسق کے مسئلے پر اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو گھیرنے کی مہم میں مصروف سماجو ادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ اقتدار کی سرپرستی میں بی جے پی لیڈران بھی کھل کر مجرمانہ واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ Akhliesh Yadav on BJP Leaders

بی جے پی لیڈران مجرمانہ واردات انجام دے رہے ہیں، اکھلیش

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 10:33 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں ہر طرف قتل، لوٹ، اغوا اور عصمت دری کے معاملات پیش آرہے ہیں اور خواتین کا سڑک پر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ خود پولیس اہلکار کے کنبے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ بی جے پی حکومت میں اترپردیش کی سرزمین خون سے لت پت ہوچکی ہے۔ بی جے پی اقتدار میں کاروباری سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ Akhliesh Yadav on BJP Leaders

رام نگر اجودھیا میں 8مہینوں میں 155 خواتین کا اغوا Women kidnapped in Ranmagar ہوا ہے۔ اس میں 81کے ساتھ عصمت دری کی وارداتیں درج کی گئی ہیں۔ ہر مہینے میں ایک قتل کا ریکارڈ بنا ہے۔ خواتین کیسے محفوظ رہ سکتی ہیں جب اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی کے ہی افراد کھلے عام چھیڑ چھاڑ کرتے ملتے ہیں۔ باغپت میں بی جے پی لیڈر نے خاتون میڈیکل افسر سے چھیڑ چھاڑ کیا۔ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی کیونکہ معاملہ حکمراں جماعت کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجرمین کتنے بے خوف ہیں۔ بی جےپی حمایت یافتہ مافیاوں کی دبنگئی سے ظاہر ہے۔ انہیں پولیس کا خوف ہے نہ قانون کا ڈر۔ آگرہ میں مافیا بغیر ٹول ٹیکس ادا کئے ہائی اسپیڈ میں بیرئیر توڑتے ہوئے نصف درجن سےزیادہ ٹرکٹر نکال لئے گئے۔ وزیر اعلی اتنے واقعات ہونے کے باوجود قانون کے راج کا دعوی کرتے نہیں تھکتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.