نوئیڈا: شری کانت تیاگی کے وکیل اور بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ سشیل بھاٹی نے بتایا کہ ضمانت کی درخواست ایڈیشنل سول جج نوپور سریواستو کی عدالت میں کی گئی۔ یہ کیس آئی پی سی دفعہ 354 کے تحت شری کانت تیاگی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ bjp leader srikant tyagi bail appeal rejected
معاملے كے لے كر سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اس معاملے کی سماعت آنے والے دنوں میں ہوگی۔ دوسری طرف پولیس نے شری کانت تیاگی کے دو ساتھیوں نکول تیاگی اور سنجے کے خلاف جرم دفعہ 335 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔اس میں آئی پی سی كی دفعہ 419، 420، 482 اور 216 کے تحت الزامات عائد كئے گئے تھے ۔ اس معاملے میں دونوں کو سیشن کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔
شری کانت تیاگی کے 6 ساتھیوں کو بھی ضمانت مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Amrit Mahotsav at AMU اے ایم یو میں وسیع پیمانے پر شجر کاری
اس کے علاوہ گوتم بدھ نگر ضلع عدالت نے اومیکس گرینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں شری کانت تیاگی کی حماعت میں ہنگامہ کرنے والے 6 ملزمین کو ضمانت دے دی ہے۔ چھ لوگوں پر الزام تھا کہ انہوں نے شریکانت تیاگی کی حمایت میں سوسائٹی میں گھس کر ہنگامہ برپا كیا تھا۔ سوسائٹی میں رہنے والے لوگوں نے پتھراؤ اور لاٹھیوں سے حملہ كرنے كا بھی الزام لگایا تھا لیکن پولیس نے ان الزامات کی تردید کی تھی ۔تمام لوگوں کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔