ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما نے کووڈ کِٹز کی خریداری میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا - وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بی جے پی کے سابق ضلعی کنوینر نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک شکایتی مکتوب ارسال کرکے گرام پنچایت کی جانب سے کووڈ کٹ اور صفائی ملازمین کے لئے کٹ کی خریداری کئے جانے میں کی جانے والی مالی بدعنوانی سے واقف کراتے ہوئے جانچ کرائے جانے اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی رہنما رام پال پنڈیر
بی جے پی رہنما رام پال پنڈیر
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 8:19 AM IST

بی جے پی کے ضلعی کنوینر رام پال سنگھ پنڈیر نے وزیراعلیٰ کو ایک مکتوب ارسال کرکے بتایا ہے کہ ضلع پنچایت راج کے افسر کی جانب سے صفائی ملازمین کے لئے حفاظتی کٹ 5200/روپے فی کٹ کے حساب سے خود خریداری کرکے اس کی قیمت کی ادائیگی گرام پنچایتوں کے کھاتوں میں دکھائی گئی ہے جبکہ ان کٹز کی خریداری کا بل ”ڈیجیٹل انڈیا کانٹریکٹر اینڈ سپلائزر“ کے نام سے داخل کیاگیا ہے۔

بی جے پی رہنما رام پال پنڈیر

جس کا پتہ نانوتہ کے کسی انٹر کالج کا دکھایا گیا ہے جبکہ نانوتہ میں اس نام سے کوئی انٹر کالج، دوکان یا فارم نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کی کوئی کٹ وغیرہ تیار کی جاتی ہیں۔

رام پال سنگھ پنڈیر کا کہنا ہے کہ کووڈ کٹ اور صفائی ملازمین کٹ کی خریداری دکھانے کے باوجود کسی گرام پنچایت میں ایک بھی کٹ نہیں پہنچی ہے۔

انھوں نے کووڈ کٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کووڈ کٹ جس میں انفائڈ تھرمامیٹر کی قیمت خرید بل میں 2270/ روپے تحریر کی گئی ہے، اسی طرح پلس آکسومیٹر کی قیمت خرید 1920/روپے درج ہے یہ بل ”جن وانی ایسو سی ایٹ بی 291/جن وانی بھون نیو جگدمبا ٹرانسپورٹ“ کے نام سے جاری کیاگیا ہے لیکن اس بل میں بھی جگہ کا نام درج نہیں ہے۔

رام پال سنگھ پنڈیر نے وزیراعلیٰ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ کووڈ کٹ کی خریداری پر گرام پنچایت کی جانب سے 4190/ روپے میں دکھائی گئی اور اس کی رقم کو شوالک مرکنٹائل کو آپریٹیو بینک لمیٹیڈ کی حقیقت نگر برانچ سہارنپور میں ادائیگی دکھائی گئی، جبکہ حکومت کے باالکل واضح احکامات ہیں کہ کووڈ کٹ کسی بھی حالت میں 2500/روپے فی کٹ سے زیادہ قیمت پر نہ خریدی جائے، لیکن سرکاری احکامات کو یکسر نظرانداز کرکے اور ضوابط و قواعد کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ضلع پنچایت راج افسر سہارنپور کی جانب سے مذکورہ سامان اپنی مرضی سے خرید کر ضلع پنچایتوں کو بھیج دیا گیا، جبکہ گرام پنچایت کسی بھی سامان کی خریداری کرنے کے لئے آزاد ہے۔

رام پال سنگھ پنڈیر نے یاد دلایا کہ ریاستی وزیراعلیٰ کے احکامات ہیں کہ ”زیر وٹالرینس“ کی پالیسی پر عمل پیرا رہا جائے، لیکن اس کے باوجود ضلع سہارنپور میں اتنی بڑی مالی بدعنوانی کرلی گئی۔ انھوں نے کہا کہ یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اتنی بڑی بدعنوانی کس کے اشاروں پر کی گئی۔ رام پال سنگھ پنڈیر نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بدعنوانی کی تحقیقات ہونی چاہئے اور اس بدعنوانی میں جو افسران یا ملازمین قصوروار پائے جائیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.