نوئیڈا:بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اشوک کمار سنگھ جو کہ اصل میں ایودھیا کے رہنے والے ہیں،نوئیڈا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ایودھیا (فیض آباد)ضلع کے افسران کو تنقید ہدف بنایا اور ان پر الزامات لگائے۔ جو ان کی بے بسی اور لاچارگی کی عکاسی کرتی ہے.
انہوں نے ضلع مجسٹریٹ اور سی ڈی او پر صفائی ملازمین کو اپنے ذاتی کاموں کے لیے رکھنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایودھیا کے مسودھا بلاک میں 67 گاؤں ہیں،لیکن صفائی ملازمین وہاں نہیں پہنچ رہے ہیں۔ جس سے صفائی کا کام متاثر ہو رہا ہے۔جس کے لے انہوں نے ضلعی افسران کو زمہ دار ٹھہرایا ہے۔۔ اشوک کمار سنگھ نے الزام لگایا کہ ہم نے کمشنر سے اس کی شکایت کی ہے، لیکن کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔32 صفائی ملازمین کو ضلع کے اعلیٰ حکام نے اپنے ذاتی کاموں پر لگا رکھا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ جس کی وجہ سے دیہات میں صفائی کا کام متاثر ہو رہا ہے۔
ایودھیا کے بی جے پی لیڈر اشوک سنگھ نے ایلڈیکو سوسائٹی، سیکٹر 119 نوئیڈا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انتظامی افسران ایودھیا کے مسودھا بلاک میں تعینات کنٹرکٹ سویپرس کو ذاتی مقاصد کے لئے معمور کر رکھا ہے ۔ بلاک کے 67 گاؤں میں صفائی کے لئے مجموعی 93 سویپر ہیں۔ جن میں سے ضلع کے افسران نے 32 صفائی ملازمین کو اپنے ذاتی کاموں کے لئے لگا رکھا ہے۔ اس کی وجہ سے گاؤں کے دیگر صفائی کرنے والوں پر بوجھ پڑ رہا ہے اور گاؤں کی صفائی متاثر ہوئی ہے۔ جبکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مسودا بلاک کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کو گود بھی لے رکھا ہے
۔اس کے باوجود سرکاری افسران بلاک پرمکھ کی کوئی بات سننے کو راضی نہیں۔بی جے پی کے لیڈران کو اپنی ہی سرکار میں اپنی آواز کو پہنچانے کے لیے پریس کانفرنس کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Congress MP Imran Pratapgarhi کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی عدالت میں پیش ہوئے
اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست میں کس قدر افرا تفری کا ماحول ہے۔انہوں نے توازن بنانے کے لئے پی ایم مودی کی جم کر تعریف کی اور کہا کی اگر وہ پہلے وزیراعظم بن جاتے تو ملک میں کافی حد تک بدعنوانی پر قابو پایا جا سکتا تھا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اشوک کمار سنگھ کے بیٹے ابھیشیک کمار سنگھ اس وقت مسودھا کے بلاک پرمکھ ہیں۔ابھیشیک سنگھ بلا مقابلہ بلاک پرمکھ بنے ہیں۔