قومی دارالحکومت نئی دہلی کی سرحد سنگھو بارڈر پر بڑی تعداد میں کسان گذشتہ 18 دنوں سے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔
وہیں ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں نئے زرعی قوانین کے تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی کسانوں کو سمجھانے کے لئے آئندہ 14 دسمبر 2020 سے ڈیویزنل ہیڈ کوارٹر پر کسان اجلاس منعقد کرے گی۔
کسان اجلاس میں بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔
بی جے پی کی جانب سے نئے زرعی قوانین کے مفاد کے بارے میں تفصیل سے جانکاری مہیہ کرائی جائے گی۔
بی جے پی کے کسان مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری سدھیر کمار سنگھ سدھو اور ضلع صدر سدھارتھ اوستھی نے اتوار کو ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں متحدہ پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی ہے۔
دونوں رہنماؤں کا الزام ہے کہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کو حذب اختلاف کی پارٹیاں اور ملک مخالف طاقتیں ورغلانے کا کام کر رہی ہیں۔
کسانوں کو سمجھانے کے لئے پارٹی کے کسان مورچہ کو عوام اور کسانوں کو بیدار کرنے کی ذمہداری دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بارہ بنکی: زرعی قوانین سے بیدار کرے گی آل انڈیا کسان سبھا
اس کے لئے تمام اضلاع میں پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرنی ہے۔
اس کے بعد 14-15 دسمبر2020 کو کسان اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 14 کو آیودھیا میں ریاستی انچارج رادھا موہن سنگھ کسان اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس کے 15 کو ریاستی صدر گونڈہ میں کسان اجلاس کریں گے. انہوں نے بتایا کہ آہستہ یہ اجلاس بوتھ لیول تک منعقد کئے جائیں گے۔