مرکزی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر بی جے پی اپنی کامیابیوں کے جشن کی تیاری شروع کر دی ہے تاکہ ملک اور ریاست میں عظیم الشان اجلاس منعقد کیا جاسکے۔ اور یہ جشن تب منایا جا رہا ہے جب کورونا سے غریبوں کی موت رہی ہے اور مزدور بھوکے بھٹک رہے ہیں۔
بی جے پی حکومت پر یہ الزام سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے لگایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کو عوام کی پریشانی سے کوئی مطلب نہیں ہے اس کا تعلق صرف تخت اقتدار سے ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا ہے کہ 30 مئی کو بی جے پی کے جانب سے جشن منانے والوں کے لئے شاید یہ بڑی کامیابی اور فخر کی بات ہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ قرنطینہ مراکز میں بھوکے پیاسے غریب مزدوروں کا بدستور مرنا جاری ہے لیکن حکومت اپنے جھوٹے وعدوں سے عوام کو کب تک گمراہ کرتی رہے گی؟
اکھلیش نے کہا کہ پورا ملک بیماری سے دوچار ہے ، موت کا منظر ہر طرف نظر آرہا ہے۔ سڑک پر ، ٹرین میں ، شہر میں ، گاؤں میں ، ہر جگہ چیزیں ایک جیسی دکھ رہی ہے۔ معاشرے کا ہر طبقہ پریشان ، مایوس ہے۔ غریب فاقہ کشی کا شکار ہے۔ کارکن بے روزگار ہیں۔ ملک مکمل طور پر رک سا گیا ہے۔ معیشت کا پتا نہیں کہا ہے اور یہ حکومت جشن منا رہی ہے ۔