ETV Bharat / state

Yogi On Youth بی جے پی نے نوجوانوں کے ہاتھ میں ٹیبلیٹ دیا، یوگی - ہ پہلے کاروباری جھک کر چلا کرتے تھے

ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ پہلے کاروباری جھک کر چلا کرتے تھے اور غنڈے مافیا سینہ تان کر چلتے تھے لیکن اب حالات بالکل مخالف ہیں۔ آج کاروباری سینہ تان کر چلتے ہیں جبکہ غنڈے مافیا کے گلے میں پٹا پڑگیا ہے

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 5:12 PM IST

مہاراج گنج: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماجو ادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس نے اپنے میعاد کار میں نوجوانوں کے ہاتھو ں میں طمنچے دئیے تھے جبکہ ان کی بی جے پی حکومت نوجوان کو ٹیبلیٹ سے لیس کررہی ہے۔مہاراج گنج شہر کی زیر تعمیر منڈی احاطے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نےکہا کہ پہلے کاروباری جھک کر چلا کرتے تھے اور غنڈے مافیا سینہ تان کر چلتے تھے لیکن اب حالات بالکل مخالف ہیں۔ آج کاروباری سینہ تان کر چلتے ہیں جبکہ غنڈے مافیا کے گلے میں پٹا پڑگیا ہے۔ وہ جھک کر چلتے ہیں۔ شہروں کو محفوظ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی کا نوجوان آج فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ میں یوپی کے مہاراج گنج کا ہوں۔ پہلے نوجوانوں کو پہچان چھپانی پڑتی تھی۔ پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستان کے افتخار میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگ امید بھری نگاہوں سے ہندوستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔سڈان میں پھنسے لوگ واپس آئے۔ یہ پی ایم مودی کے ذریعہ ہی ممکن ہوپایا ہے۔ انسیفلائٹس سے اموات ہوتی تھیں۔ کسی نے دھیان نہیں دیا۔ ایس پی۔بی ایس پی ، کانگریس نے دھیان نہیں دیا۔ بی جے پی حکومت نے انسیفلائٹس کو ختم کردیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وبا کا مفت علاج کیا گیا۔ 15کروڑ لوگوں کو راشن کی سہولیت دی جارہی ہے۔ کسان سینہ تان کر چل رہا ہے۔ کسان کو احترام، نوجوان کو عزت ووقار، خواتین سیکورٹی، میڈیکل کالج، ایمس کی تعمیر ہورہی ہے۔ دہلی کا پیسہ زمین پر دکھ سکے اس کے لئے ڈبل انجن کی حکومت میں پیسہ دیا جارہا ہے۔ اسکیمات کا فائدہ دینے میں کسی کی ذات نہیں دیکھی گئی۔ تفریق کسی کے ساتھ نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے وقت میں چوک بازار تک ہاتھی سے جانا پڑتا تھا اب 10مہاراج گنج سے چوک جانے میں 10منٹ لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls 2023 کانگریس نے کرناٹک میں شاہ اور یوگی پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا مطالبہ کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.