ETV Bharat / state

SP Leader Criticizes BJP: 'بی جے پی نے جھوٹے وعدے کر کے عوام کو دھوکہ دیا ہے'

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 7:19 PM IST

سماج وادی پارٹی طلباء تنظیم Samajwadi Party Chatra Sabha کی قومی صدر نیہا یادو نے مراد آباد میں طلباء تنظیم کے کارکنان اور عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

سماج وادی پارٹی طلباء تنظیم کی قومی صدر نیہا یادو

نیہا یادو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی نے جھوٹے خواب BJP False Promises دکھا کر طلبہ دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی Bharatiya Janata Party پیپر لیک حکومت چلا رہی ہے کیوں کہ اس کے دور حکومت میں امتحان ہونے سے پہلے ہی پیپر لیک ہو جاتا ہے۔

نیہا یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے 2012 سے 2017 تک کے اپنے دور حکومت میں عوام کے لیے جو بھی منصوبے چلائے تھے وہ سب عوام کی بھلائی کے تھے۔

لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سال سے 21 سال کئے جانے کے سوال پر نیہا یادو نے کہا کہ 'ضرورت یہ نہیں کہ لڑکی کی عمر کیا ہونی چاہیے بلکہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آپ نے روز گار کیا دیا، کتنے لوگوں کو تعلیم دی۔ اگر لڑکیوں کو تعلیم اور روزگار مل جائے گا تو وہ خود طے کر لیں گی کہ انہیں شادی کب کرنی ہے۔

اس کے علاوہ کرناٹک میں کانگریس رکن اسمبلی کے خواتین کے بارے میں متنازع بیان پر نیہا یادو نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس ایک ہی ہیں، ان دونوں پارٹیوں کے لیڈران اس طرح کے بیان دیتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی رہنما آئے دن خواتین پر متنازع تبصرے کرتے رہتے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی یہ بتائے کہ آر ایس ایس میں کتنی خواتین عہدیدار ہیں یا کتنی خواتین کو اعزاز ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.