غازی آباد:کانگریس کے اسٹار پرچارک دیپیندر ہڈا آج غازی آباد شہر کے اسمبلی حلقہ میں عوامی رابطہ Deepinder Hooda's promotional campaign in Ghaziabad کیا۔ اس دوران امیدوار سوشانت گوئل بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
کانگریس لیڈر دیپیندر ہڈا نے کہا کہ ریاست کا مزاج دن بہ دن بدل رہا ہے۔ بی جے پی کے بڑے لیڈران اور وزرا کے خلاف ریاست بھر میں کھلے عام احتجاج ہورہے ہیں۔ ریاست کی عوام اب تک کورونا کے دور کو نہیں بھولے ہیں۔ اس بار عوام ہر ظلم اور مسائل کا حساب لے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ریاست میں عوام کی لڑائی لڑی ہے تو وہ ہے کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا۔ آگرہ کا معاملہ ہو یا ہاتھرس میں ہماری بہن بیٹی کا معاملہ ہو یا لکھیم پور کھیری میں بی جے پی وزیر کے بیٹے کے جیپ سے کسانوں کو کچلنے کا معاملہ ہو۔ گرفتاری کے خوف کے بغیر کانگریس نے لڑائی لڑی۔
مزید پڑھیں:
دہلی اور لکھنؤ میں بی جے پی کا تخت اتنا بلند ہو گیا ہے کہ عوام اور ان کے مسائل انہیں دکھنا بند ہوگئے ہیں۔ اس بار عوام انہیں سبق سکھانے کے موڈ میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مذہب اور ذات پات میں الجھا کر اُلو سیدھا کرنے کی کوشش میں یہ لوگ پھر سے بے لگام بیانات دینے لگے ہیں۔ انہوں نے تاجروں اور عوام سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔