ETV Bharat / state

شیو پرتاپ شکلا راجیہ سبھا میں بی جے پی کے چیف وہپ مقرر - Khajni

شکلا مرکز میں نریندر مودی کی پہلی حکومت میں وزیر خزانہ تھے، اور انہوں نے متعدد بار اتر پردیش میں کابینہ سازی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

بی جے پی نے راجیہ سبھا میں شیو پرتاپ شکلا کو چیف وہپ مقرر کیا

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 12:35 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجیہ سبھا میں اپنے رکن پارلیمنٹ شیو پرتاپ شکلا کو پارٹی کا چیف وہپ مقرر کیا ہے۔

شکلا جو فروری میں اتر پردیش میں بی جے پی کے نائب صدر مقرر کیے گئے تھے، سنہ 2016 میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

شکلا مرکز میں نریندر مودی کی پہلی حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔

شکلا گورکھپور ضلع کے نواحی گاؤں کھجنی میں ایک متوسط ​​طبقے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے دین دیال اپادھیائے گورکھپور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کی۔

ان کی سیاسی زندگی کا آغاز 1970 کی دہائی کے آخر میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے قائد کی حیثیت سے ہوا تھا۔ 1981 میں بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے صوبائی سکریٹری منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: گورنر لال جی ٹنڈن کا انتقال

ایمرجنسی کے دوران وہ مینٹیننس آف انٹرنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار ہوئے تھے اور سن 1975 سے 1977 تک وہ 19 ماہ تک جیل میں رہے تھے۔

شکلا پہلی بار 1989 میں اتر پردیش اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔ وہ 1991، 1993 اور 1996 میں دوبارہ منتخب ہوئے۔

یوپی میں ایک وزیر کی حیثیت سے انہوں نے 'سب کے لئے تعلیم' سکیم شروع کی۔ قیدیوں اور دیہی ترقی کی مختلف اسکیموں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا۔

انہوں نے پہلے 1991-1992 میں کلیان سنگھ کی حکومت میں وزارتی عہدہ سنبھالا، پھر بی جے پی - بہوجن سماج پارٹی کے دور حکومت، مایاوتی اور کلیان سنگھ کی ایک مختصر مدت کی مخلوط حکومت کے تحت 1996-1998 میں جیلوں کے وزیر بنے۔ راج ناتھ سنگھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں 1998 میں دیہی ترقی کے لئے وزیر بنے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.