ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں (بی ایس سکس) ماڈل کی نئی گاڑی کا رجسٹریشن کرانے میں قاصر گاڑی مالکان کے لئے راحت بھری خبر ہے۔ دراصل اب وہ بھی اپنی گاڑی کا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ بریلی میں ایسی گاڑیوں کی تعداد کل ایک سو گیارہ ہے۔
"نیشنل گرین ٹری بیونل" این جی ٹی نے تمام آٹو موبائل کمپنیوں کو بی ایس سکس ماڈل لانچ کرنے کے احکامات دیے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ہدایت دی تھی کہ پرانے ماڈل کی نئی گاڑیوں کی فروخت اور اُنکا رجسٹریشن 31 مارچ 2020 تک ہی ہوگا لیکن اس سے قبل 24 مارچ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔
![بریلی: غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کا راستہ صاف](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bar-1-bs6bikesregistration-pkg-7204399_18082020003046_1808f_00000_827.png)
جس کی وجہ تمام لوگوں نے گاڑیاں تو خرید لیں، لیکن اُنکا رجسٹریشن نہیں کرا پائے۔ بریلی میں بغیر رجسٹریشن کی نئ گاڑیوں کی تعداد ایک سو گیارہ ہے۔ اب ان تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
![بریلی: غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کا راستہ صاف](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bar-1-bs6bikesregistration-pkg-7204399_18082020003046_1808f_00000_923.png)
دراصل ملک میں آلودگی کو کم کرنے کے لئے (بی ایس سکس) ماڈل لانچ کرنا لازمی ہو گیا تھا۔ پرانے ماڈل کی گاڑیوں میں فلٹریشن سسٹم کو تبدیل کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پرانے ماڈل کی گاڑیوں کے موازنہ میں بی ایس سکس گاڑیاں محض دس فیصد دھواں چھوڑتی ہیں۔ جس سے ماحولیاتی آلودگی کو کافی کم کیا جا سکتا ہے۔
![بریلی: غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کا راستہ صاف](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bar-1-bs6bikesregistration-pkg-7204399_18082020003046_1808f_00000_279.png)
اس کے پیشِ نظر این جی ٹی نے بی ایس سکس ماڈل لانچ کرنے کے احکامات دئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’سنگین حالات میں حکومت کا خاموش تماشائی بنے رہنا مہلک‘
واضح رہے کہ 'صرف بریلی ضلع میں بغیر رجسٹریشن کی ایک سو گیارہ گاڑیاں ہیں، تو ظٓاہر ہے کہ ملک میں ان کی تعداد ہزاروں میں ہوگی۔ اب عدالت عظمیٰ نے اپنے ایک حکمنامہ میں ان تمام گاڑیوں کے رجسٹریشن کا راستہ کھول دیا ہے۔'