ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے تھانہ بیٹا ٹو پولیس نے ایک ایسے شاطر چور گروہ کو گرفتار کیا ہے جو رات میں ریسنگ بائک کی چوری کی واردات کو انجام دیتے تھے۔ ان تین ملزمین میں سے ایک زومیٹو ڈیلیوری بوائے بھی شامل ہے جو دن میں زومیٹو کی ٹی شرٹ پہن کر ڈیلیوری کرتے وقت سوسائٹی میں ریکی کرتا تھا اور اس کی نشاندہی پر رات کو گروہ کے دوسرے لڑکے چوری کی واردات کو انجام دیتے تھے۔
پولیس نے ان کے پاس سے ایک اسکوٹی سمیت نصف درجن ریسنگ بائک برآمد کی ہے۔
اے ڈی سی پی وشال پانڈے نے کہا کہ یہ گینگ نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی این سی آر کے علاقے میں غیر قانونی گاڑیاں چوری کرتا ہے اور مالی فائدے کے لیے غیر قانونی رقم کماتے ہیں۔
ملزم ہیتیش زومیٹو کمپنی میں کام کرتا ہے۔ زومیٹو کی ٹی شرٹ پہن کر وہ گاڑیوں کی نشاندہی کرتا تھا، جس کے بعد اس کے ساتھی اس کی اطلاع پر گاڑی چوری کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق زومیٹو کے ملازمین کا ویری فیکیشن کیا جارہا ہے۔
پکڑے گئے تینوں ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔