اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کی تحصیل دفتر کے میدان میں انتطامیہ کی جانب سے خواتین کی تندرستی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
انتظامیہ نے خواتین کو تندرستی کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا جب خواتین تندرست رہیں گی تبھی بچوں کی بہتر نشونما بھی ممکن ہے۔
ماہرین نے کہا کہ خواتین کا سماج میں ایک اہم کردار ہے اور خواتین کا تندرست ہونا ایک بہتر معاشرے کے لیے لازمی ہے۔ اس دوران خواتین کو حیض کے دوران ہونے والی پریشانیوں کے تدراک کی جانکاری بھی دی گئی۔