مسلسل کورونا وائرس مریضوں کی بڑھتی تعداد سے محکمہ صحت و انتظامیہ بے حد پریشان ہے۔ بجنور سے متصل بخشی والا و کاشی رام کالونی میں کورونا انفیکشن کے دو مریض سامنے آئے ہیں ۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے دونوں کورونا مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے۔
احتیاط کے طور پر ایک کلومیٹر کے دائرے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ نگرانی کے طور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی سڑک سے نہ گزرے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ عالمی فہرست میں بھارت اب پانچویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا انفیکشن کے پھیلنے کا گراف بڑھتا ہی جارہا ہے۔
علاوہ ازیں بھارت میں ان لاک ون کے ساتھ لگ بھگ سبھی چیزوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ایسے میں مشکل ہوگا کہ کورونا کے بڑھنے کا گراف جلد کم ہو۔