ETV Bharat / state

بجنور: شوہر اور بیوی کے قتل سے علاقے میں سنسنی - پوسٹ مارٹم

اترپردیش کے بجنور ضلع میں دوہرے قتل کے واقعے نے ہلچل مچا دی۔ پولیس قتل کی اطلاع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔ وہیں نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Bijnor: Sensation in the area over the murder of husband and wife
بجنور: شوہر اور بیوی کے قتل سے علاقے میں سنسنی
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:30 PM IST

ضلع بجنور کے سیوہارہ تھانہ علاقہ کے گاؤں بشن پور میں رات کے وقت سوتے وقت شوہر اور بیوی کی ہلاکت سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ گاؤں میں رہنے والے ایک نوجوان کی متوفی کے ساتھ دیرینہ دشمنی تھی۔ تاہم پولیس اس معاملے میں زیادہ بتانے کے لئے تیار نہیں ہے۔

مقتول شیو کمار اور اس کی اہلیہ اوشا، جو سیوہارہ تھانہ علاقہ کے بشن پور کے رہائشی ہیں، ان کا نامعلوم شرپسندوں نے رات کے وقت گلا دبا کر قتل کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ محلے کا رہائشی منو نامی نوجوان متوفی شیوکمار کے ساتھ جھگڑا رکھتا تھا۔ منو شیو کمار کی بیٹی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا، جس کی شادی کہیں اور ہونے کی وجہ سے منو شیو کمار پر گولی بھی چلا چکا تھا۔

ایس پی دیہات سنجے کمار نے بتایا کہ پولیس کو گاؤں بشن پور میں شوہر اور بیوی کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابھی ابھی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس گاؤں کا ایک نوجوان جس کا نام منو ہے وہ مقتول شیوکمار کا حریف ہوتا تھا۔ تقریبا ڈیڑھ سال قبل اس نے متوفی پر فائرنگ بھی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.