ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں مودی حکومت کی اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے پوسٹ آفس کی جانب سے گھر گھر جا کر کھاتا کھولا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال یکم ستمبر 2018 کو انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا آغاز کیا تھا، اسی مقصد کے تحت پوسٹ آفس نے 'آپ کا بینک آپ کے دوار' کے تحت گھر گھر جاکر کھاتا کھولنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
جو صارفین بینک نہیں پہنچ پاتے ان کے لئے خاص طور سے یہ سہولت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا
وہیں اترپردیش کے بجنور ضلع میں کل 303 پوسٹ آفس ہیں جہاں پر تیزی سے اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں، پوسٹ آفس کے افسر کے مطابق گھر میں اکاؤنٹ کھولنے کا مقصد ہے 22 جولائی سے لے کر اب تک 30000 کھاتے کھل چکے ہیں۔