اتر پردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ دھمپور کے نگینہ چوک پر شام میں میرٹھ سے سائیکل پر سوار ہوکر آئے ڈاکٹر انیل نوسران ایڈس و صحت کے تعلق سے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے میرٹھ سے نینی تال تک کا سفر سائیکل سے کریں گے۔
ڈاکٹر انیل نوسران کا نے اس سائیل ریلی کا مقصد یہ بتایا کہ زیابیطس، قبض اور دیگر متعدد بیماریوں سے بچنے کے لیے سائیکل کا باقاعدہ استعمال انتہائی مفید ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شادی سے قبل لڑکی اور لڑکے چند میڈیکل ٹیسٹ کروالینے چاہیے تاکہ مستقبل میں ہونے والی بیماریوں سے پہلے ہی بچا جاسکے اور اس سے گھر کے لوگ میں صحت کے تعلق سے بیدار رہیں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر انیل نوسران نے چند روز قبل میرٹھ سے سائیکل سے اپنی بیداری ریلی کا آغاز کیا تھا اور اب ان کی یہ بیداری ریلی نینی تال میں اختتام پذیر ہوگی۔