ریاست اتر پردیش کے بجنور ضلع میں تھانہ دھام پور کے کہران علاقے میں آج صبح گیارہ بجے کے آس پاس ریکھا رستوگی خاتون اپنے باورچی خانے میں گیس چولہے پر چائے بنا رہی تھیں کہ اسی دوران گیس سلنڈر میں آگ لگ لگئی۔
آگ لگنے کی وجہ گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے حادثے کی وجوہات کا انکشاف ہوا ہے ۔فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پرتو قابو پالیا لیکن اسی دوران سیڑھی پر چڑھتے ہوئے پنکج کمار نام کا شخص بری طرح سے زخمی ہوگیا۔ جسے سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرا دیا گیا ہے ۔وقت رہتے علاقے کے افراد و فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے آپ پر قابو پا لیا جس کی وجہ سے زیادہ مالی نقصان نہیں ہوا۔