شری رام مندر ٹرسٹ کی جانب سے انہیں رکن بنائے جانے کی اطلاع دی گئی جس سے وہ کافی مسرور ہیں۔
ان کی نامزدگی سے ان کے کنبے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چمپت کے رشتہ دار ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔
غور طلب ہے کہ اترپردیش کے ضلع بجنور میں واقع تھانہ نگینہ کے میر سرائے کے رہنے والے چمپت رائے کو ایودھیارام مندر ٹریسٹ کا ممبر بنایا گیا۔
مزید پڑھیں:منشی نول کشور: اردو زبان کے علمبردار
ایمرجنسی کے دوران چمپت رائے کو جیل بھی جانا پڑا تھا، لیکن انہوں نے اپنا کام جاری رکھا اور کبھی ہمت نہیں ہاری۔ ان کی محنت رنگ لائی اور انہیں ٹرسٹ کا ممبر بنایا گیا۔
واضح رہے کہ چمپت رائے کی تعلیم بجنور کے نگینہ میں ہی ہوئی ہے۔ مسٹر رائے وشو ہندو پریشد سے کئی برسوں سے وابستہ ہیں۔