تحصیل انتظامیہ نے تحصیل کے 5 بڑے مافیاؤں کے خلاف بےدخلی کا فیصلہ سنایا اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔
تحصیل نواب گنج کی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی اس کارروائی سے حکومتی خزانے میں 5 کروڑ 19 لاکھ روپیے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔
تحصیل نواب گنج میں آر پی گرینس، سراج احمد، شیودت بلڈرز اور آرچڈ انفرا بڑے اراضی مافیا ہیں۔
آر پی گرینس پر کئی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرکے ان پر پلاٹنگ کرانے کا الزام ہے۔ آر پی گرینس کے خلاف آخری فیصلہ کرتے ہوئے تمام آراضیوں سے ان کی بےدخلی اور 4 کروڑ 98 لاکھ روپیہ کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بڑا گاؤں کے سراج احمد پر کھلیہان کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں 21 لاکھ 67500 روپیہ کے جرمانہ کے ساتھ ساتھ بیدخلی کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔
اسی طرح شیورت بلڈر اور آرچڈ انفرا کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔