سہارنپور: سہارنپور علاقے میں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب، ہماچل، ہریانہ اور اتراکھنڈ سے سمیت مختلف ریاستوں سے نقل مکانی کرنے والے یوپی اور بہار کے مزدوروں نے گھر واپسی کے لیے سائیکلوں کا سہارا لیا تھا۔ محنت کشوں نے نامساعد حالات اور مشکل حالات میں سائیکلوں پر میلوں کا سفر کیا۔ Bicycle Collected in Corona auctioned for Rs 21 lakh
ایسے حالات میں ہریانہ، ہماچل اور اتراکھنڈ کی سرحد سے متصل سہارنپور میں ہزاروں مہاجر مزدوروں کو کورنٹائن کیا گیا۔ حکومت نے مہاجر مزدوروں کے لیے بسوں کا انتظام کیا تھا۔ گھر واپسی کے دوران، تقریباً پچیس ہزار مزدور سہارنپور میں اپنی سائیکلیں چھوڑ کر گئے، جنہیں انتظامیہ کی جانب سے ٹوکن دیا گیا تھا، لیکن دو سال انتظار کے بعد کوئی بھی مزدور اپنی سائیکل واپس لینے کے لیے نہیں لوٹا، اب انتظامیہ نے ان سائیکلوں کو نیلام کردیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سہارنپور میں کھڑی مزدوروں کی ان سائیکلوں کو اکیس لاکھ بیس ہزار روپیہ میں نیلام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: