ETV Bharat / state

چندر شیکھر راون کی جیل میں قید بدر علی سے ملاقات - چندرشیکھر آزاد راون

میرٹھ کے ضلع جیل میں بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد راون نے فرقہ وارانہ فساد کرانے کے کلیدی ملزم بدر علی سے جیل میں ملاقات کی۔

راون نے بدر علی کو حمایت دینے کا اعلان کیا
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 5:04 PM IST

چندرشیکھر راؤ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ' بدر علی بے قصور ہیں انھیں پھنسایا گیا ہے، پولیس انتظامیہ حکومت کے ایجنٹ ہوتی ہیں ایسے میں ایک سماجی کارکن کو جیل میں قید کیا گیا ہے اور ان کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی ہے'۔

راون نے بدر علی کو حمایت دینے کا اعلان کیا

راون نے بدر علی کو حمایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ' بھیم آرمی پوری طرح بدر علی کے ساتھ ہے وہ تنہا نہیں ہیں اور جتنے بھی پسماندہ طبقات کے لوگ ہیں وہ سارے لوگ بدر علی کے ساتھ ہیں'۔

خیال رہے کہ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد راون اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ میرٹھ کے ضلع جیل پہنچے اور جیل کے اندر بدر علی سے ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔

جس کے بعد راون نے بدر علی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہوں نے کہا کہ 'یہ لڑائی جاری رہے گی اور بدر علی کو رہا کرایا جائے گا'۔

واضح رہے کہ 30 جون کو میرٹھ کے فیض عام انٹر کالج میں ہجومی تشددکے خلاف ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں شرکت کرنے کے بعد عوام اپنے گھر واپس آرہی تھی اسی دوران پولیس نے بھیڑ پر لاٹھی چارج کیا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر49 لوگوں کو گرفتار کیا جس میں بدر علی کو اہم ملزم بناکر انھیں سنگین مقدمات کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Intro:میرٹھ کے ضلع جیل میں بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھرراون آج دنگا بھڑکانے کے اہم ملزم بدر علی سے ایک گھنٹہ ملاقات کرکے ریاستی حکومت پر اور پولیس انتظامیہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے.

Body:چندرشیکھرراؤ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدر علی علی بے قصور ہیں ان کو کو پھنسایا گیا ہے، پولیس انتظامیہ حکومت کے ایجنٹ ہوتی ہیں ایسے میں ایک سماجی کارکن کو جیل میں قید کیا گیا ہے اور آواز دبانے کی کوشش کی گئی ہے.
انہوں نے بدر علی کو اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھیم آرمی پوری طرح بدر علی کے ساتھ ہے وہ تنہا نہیں ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ جتنے بھی پسماندہ طبقات کے لوگ ہیں وہ سارے لوگ بدر علی کے ساتھ ہیں.

بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر راؤ اپنی پورے قافلے کے ساتھ میرٹھ کے ضلع جیل پہنچے اور جیل کے اندر ایک گھنٹے تک ملاقات کی اور بات چیت کی اس کے بعد بدر علی کے اہل خانہ سے ملاقات کی جہاں پر بدر علی کی چھوٹی بیٹی ماں اور تمام لوگ موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی جاری رہے گی اور بدر علی کو رہا کرایا جائے گا.

واضح رہے کہ 30 جون کو میرٹھ کے فیض عام انٹر کالج میں موب لنچنگ کے خلاف ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں شرکت کرنے کے بعد عوام اپنے گھر واپس آ رہی تھی اسی دوران پولیس نے بھیڑ پر لاٹھی چارج کیا اور دفعہ144کی خلاف ورزی پر49 لوگوں کو گرفتار کیا جس میں بدر علی کو اہم ملزم بناکر سنگین مقدمات کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم وہ بھی جیل میں ہی ہے.

Conclusion:چندر شیکھر راون ،بھیم آرمی کے سربراہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.