ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اداکارہ کنگنا رناوت کو لےکر بھیم آرمی بھی اب میدان میں آگئی ہے۔ بھیم آرمی نے مہاراشٹر حکومت اور کنگنا رناوت دونوں کو نصیحت کی ہے۔
مہاراشٹر حکومت سے کہا ہے کہ خواتین کی بے عزتی برداشت نہیں کی جائے گی اور ساتھ ہی کنگنا رناوت کو بھی نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے آئین کو لے کر کوئی غلط بیان بازی نہ کریں۔
سہارنپور: کنگنا رناوت کے حق میں خواتین نے کی آواز بلند
اس سلسلے میں بھیم آرمی کے قومی جنرل سکریٹری کمل سنگھ والیہ نے مہاراشٹر حکومت اور کنگنا رناوت کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر حکومت خواتین کی بے عزتی کرنا بند کرے، کیوںکہ بھیم آرمی خواتین کی عزت سے کھلواڑ نہیں ہونے دیتی اور آگے بھی ایسے ہی خواتین کی عزت میں کھڑی رہے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے مہاراشٹر حکومت کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر حکومت خواتین کی عزت کرنا سیکھیں۔
اتنا ہی نہیں کمل سنگھ والیہ نے فلمی اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے اداکارہ نے کچھ روز قبل بھارت کے آئین پر نازیبا بیان بازی کی تھی وہ صحیح نہیں ہے۔
کنگنا رناوت ایک خاتون ہیں اور ہمارا آئین خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آج جو مہاراشٹر حکومت نے کنگنا رناوت کے آفس کو توڑا ہے، قانون کے حساب سے ان پر کارروائی ہونی چاہئے، کیونکہ یہ ملک قانون سے چلتا ہے۔