ETV Bharat / state

مظفرنگر کی تمام منڈیوں پر کسان یونین کا احتجاج

بھارتی کسان یونین کے کارکنان نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف مظفرنگر کی تمام منڈیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظفرنگر کے تمام منڈیوں پر کسان یونین کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 7:11 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے کوکڑا بلاک میں واقع ایشیا کی نمبر ایک منڈی میں سینکڑوں بھارتی کسان یونین کے کارکنان نے متحدہ کسان مورچہ کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم کے نام انتظامیہ کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔

اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے کسان رہنما نے بتایا کہ آج متحدہ کسان مورچہ کی کال پر ہم نے مظفرنگر کی تمام منڈیوں میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ منڈیوں کو بند کرنے کی حکومت کی جو نیت ہے، اس کے خلاف ضلع میں موجود تمام منڈیوں پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ متحدہ کسان مورچہ کی کال پر اس احتجاج کی شروعات کی گئی اور مظفر نگر انتظامیہ کو وزیر اعظم کے نام ایک میمورینڈم بھی پیش کیا گیا۔

مظفرنگر کے تمام منڈیوں پر کسان یونین کا احتجاج

اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اس ملک کو برباد نہیں کرے اور اس ملک میں کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور نہیں کرے۔ حکومت کو اس پر سوچنا اور سمجھنا چاہیے۔ یہاں پر ہم نے مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے نام مظفرنگر ایس ڈی ایم کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کا رویہ ایسا ہی رہا تھا تو آئندہ انتخابات میں کسان اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اس حکومت کو جواب دے گی۔حکومت ہمارے مطالبہ ماننے کو تیار نہیں ہے، اس لیے 26 مارچ کو ملک گیر چکہ جام کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.