ETV Bharat / state

دس برس تک احتجاج کرنا پڑا تو کریں گے: راکیش ٹکیت - کسانوں کا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ زرعی قوانین واپس لئے جانے تک کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا۔ اس کے لئے اگر 10 برس تک احتجاج کرنا پڑا تو بھی یہ احتجاج جاری رہے گا۔

دس برس بھی کرنا پڑا احتجاج تو کریں گے : راکیش ٹکیت

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 9:41 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کسان یونین کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ تین زرعی قوانین واپس لئے جانے تک کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا۔ اس کے لئے اگر 10 برس تک احتجاج کرنا پڑا تو بھی یہ احتجاج جاری رہے گا۔

دس برس بھی کرنا پڑا احتجاج تو کریں گے : راکیش ٹکیت

کسان احتجاج کے سوال پر ٹکیت نے کہا کہ قوانین کو ہولڈ کرنے کی بات نہیں اسے واپس ہی لینا ہوگا۔ لکھیم پور معاملے پر ہو رہی سیاست پر انہوں نے کہا کہ وہ لاشوں پر سیاست نہیں کرتے۔

بارہ بنکی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے لکھیم پور تشدد معاملے میں حکومت کے ساتھ مصالحت کے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کی وزارت سے برخاستگی اور گرفتاری تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ مرکزی وزیر کی گرفتار ریڈ کارپیٹ گرفتاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ایمس میں داخل

انہوں نے کہا کہ اس مسلے پر کسانوں کی 26 اکتوبر کو میٹنگ ہے۔ اس میں منصوبہ بندی کی جائے گی۔ وہیں، ملک میں پیدا ہو رہے کویلہ بحران پر ٹکیت نے کہا کہ یہ بجلی کو مہنگا کرنے کی سازش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.