ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو حکومتی دھان خرید مراکز پر ہو رہی بدنظمی Government Paddy Procurement Centers کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ کسان یونین نے حکومت اور ضلع انتظامیہ کی عقل کو درست کرنے کے لئے بدھی شدھی کیا۔ یگ میں کسان یونین نے ہون کی دیگر اشیا کے ساتھ دھان کو ہون میں ڈالا۔Bharti Kisan Union Against Irregularities in Barabanki.
بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے کارکنان کا الزام ہے کہ دھان خرید مراکز پر بدنظمی کے ساتھ بدعنوانی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھان خرید مراکز پر اس شدید سردی کے باوجود انگیٹھی تک کا انتظام نہیں ہے۔
ان کا الزام یہ بھی ہے کہ دھان خرید مراکز پر بچولیوں کا دھان خریدا جا رہا ہے۔ اس کے خلاف کئی بار شکایت اور میمورنڈم دیئے جا چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس لئے ہم لوگوں نے آج ہون کیا ہے کہ انتظامیہ کے افسران اور حکومت کی عقل درست ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: دھان خرید مراکزکا ریاستی وزیر نےجائزہ لیا
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ کسانوں کے دھان کو آسانی سے نہیں خریدتی ہے تو وہ لکھنؤ جاکر وزیراعلیٰ کو اپنا دھان فروخت کرنے جائیں گے۔