ETV Bharat / state

مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین اراجنیتک کے کارکنان کا احتجاج جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 3:23 PM IST

Updated : Jan 11, 2024, 12:09 PM IST

Protest Continue In Muzaffarnagar مظفرنگرمیں واقع کلیکٹریٹ دفتر کے باہر بی کے یو اراجنیتک کا احتجاج آج چھٹے دن بھی جاری رہا۔ یونین کے عہدیداران اور کارکنان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین ایراجنیتک کے کارکنان کا احتجاج چھٹے دن بھی جاری

بھارتیہ کسان یونین اراجنیتک کے کارکنان کا احتجاج جاری

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر میں بی کے یو ایراجنیتک کا آج چھٹے دن بھی مظفر نگر کلیکٹریٹ میں احتجاج جاری رہا۔ احتجاج میں سینکڑوں یونین کے کارکنان اور عہدے داران نے کیمپ بناکر اور گنے کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

جب ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے بھارتیہ کسان یونین ایراجنیتک کے یوا مہا نگر صدر وسیم خان سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ گنے کی قیمتوں میں اضافے اور مویشیوں کو کاؤ سینچری میں بھیجنے کے مطالبے کو لے کر آج ہمارا ضلع کلیکٹریٹ پر چھٹے دن بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔سردی بہت زیادہ ہے ۔کیمپ لگا کراحتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چار ڈگری تک پہنچ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہاں پر کسانوں کے رہنے کے لیے کیمپ لگا دیے ہیں۔جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا گنے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا، اوارہ مویشیوں کو کاو سینچری میں نہیں بھیج دیا جاتا، کسانوں کو بجلی محکمہ پریشان کر رہا ہے ۔اس پر لگام نہیں لگا دی جاتی تب تک ہم اسی طرح سے احتجاجی مظاہرہ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سنبھل میں معذور افراد کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ گاؤں میں موجود کولہو مالکان اسے 450 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوگر مل مالکان پہلی بار حکومت سے قیمتوں میں اضافے کی اپیل کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jan 11, 2024, 12:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.