ETV Bharat / state

بھاگلپور: ایگزیکیوٹیو اسسٹنٹ ملازمین کی ہڑتال سے فلاحی کام متاثر

بہار سکریٹریٹ کے ایگزیکیوٹیو اسسٹنس غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے گئے۔ ضلع بھاگلپور میں ہڑتالی ملازمین نے کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا دیا۔

Bhagalpur: Welfare work affected by strike of executive assistant employees
بھاگلپور: ایگزیکٹو اسسٹنٹ ملازمین کی ہڑتال سے فلاحی کام متاثر
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 9:26 PM IST

Updated : Mar 17, 2021, 10:01 PM IST

بھاگلپور کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج کر رہے ملازمین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان لوگوں نے حکومت کے سامنے سات مطالبات رکھے ہیں اور دھمکی دی ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہڑتال جاری رہے گی۔

بھاگلپور: ایگزیکیوٹیو اسسٹنٹ ملازمین کی ہڑتال سے فلاحی کام متاثر

ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے ڈیجیٹل بہار کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا تعاون دیا ہے جبکہ ان کی بحالی، باقاعدہ کمٹیشن کی بنیاد پر کی گئی لیکن ابھی تک مستقل ملازمت کا درجہ نہیں دیا گیا۔

حکومت کی دلیل ہے کہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا تاہم ملازمین کا کہنا ہے کہ قبل ازیں منعقد ہوئے امتحان میں انہوں نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ہی انہیں نوکری پر رکھا گیا۔ انہوں نے دوبارہ امتحان لینے کی مذمت کی۔

بہار میں اس طرح کے ہزاروں ملازمین کو کنٹراکٹ کی اساس پر ملازمت دی گئی تھی تاکہ سرکاری منصوبوں پر آسانی سے عمل آوری ہوسکے۔ بھاگلپور میں تقریبا 700 ملازمین کو کنٹراکٹ کی اساس پر ملازمت دی گئی تھی۔ اب ان ملازمین نے حکومت سے مستقل کرنے اور تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال پر ہیں۔

Last Updated : Mar 17, 2021, 10:01 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.