ETV Bharat / state

مظفرنگر :کورونا وبا کے پیش نظر سادگی کے ساتھ بیساکھی کا تہوار منایا گیا - مظفرنگر میں بیساکھی کا تہوار

مظفرنگر میں اس بار بھی کورونا وبا کی وجہ سے بیساکھی کا تہوار کووڈ 19 گائیڈ لائن کے تحت سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

کورونا وبا کے پیش نظر سادگی کے ساتھ ہی بیساکھی کا تہوار منایا گیا

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 7:55 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وبا کی وجہ سے اس بار بھی بیساکھی کا تہوار مظفر نگر کے سبھی گردواروں میں سادگی کے ساتھ منایا گیا۔ لوگوں نے بیساکھی کا تہوار گزشتہ سال کی مانند اس سال بھی گرودواروں میں جا کر سماجی دوری اور ماسک کا دھیان رکھتے ہوئے سادگی کے ساتھ منایا۔

کورونا وبا کے پیش نظر سادگی کے ساتھ ہی بیساکھی کا تہوار منایا گیا
خالصہ دل مظفر نگر کے پردھان ستنام سنگھ ہنس پال نے اس تہوار سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ بیساکھی کا تہوار گزشتہ سال جب بنایا گیا تھا تب مکمل لاک ڈاؤن ناففذ تھا۔اس وقت سبھی لوگوں نے ایک ساتھ مل کر اس تہوار کو گھروں میں ہی منایا تھا اور اب اس بار کیونکہ رات کا لاک ڈاؤن ہے ، اس لیے اس بار بھی ضلع کے تمام گردواروں میں سماجی دوری اور ماسک کا دھیان رکھتے ہوئے سادگی کے ساتھ بیساکھی کا تہوار منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں پر بھی پنجابی سکھ معاشرے کے لوگ ہیں وہ پچھلے سال کی طرح ہی اس بار بھی سادگی کے ساتھ بیساکھی کا تہوار منائیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے دن کرو گووند صاحب نے خالصہ پنتھ کو قائم کیا تھا اس دن گرو گووند سنگھ صاحب نے پنج پیارے سجائے تھے اور ان سے انہوں نے خود امرت کو چکھا تھا اور خالصہ پنتھ کا قیام آج ہی کے دن ہوا تھا لہذا پورا سکھ معاشرہ اس تہوار کو بڑی جوش و خروش کے ساتھ مناتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.