محکمہ صحت ضلع یوجنا کوآرڈینیٹر دِپتی یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے اس کیمپ کے ذریعہ حاملہ خواتین کو یہ جانکاری دی جارہی ہے کہ آپ پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا کا فائدہ کس طرح سے اٹھا سکتی ہیں۔
اس منصوبے کے تحت حاملہ خواتین کو پانچ ہزار روپے کی رقم دی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب کوئی خاتون حاملہ ہو جاتی ہے تو وہ کسی بھی سرکاری ہاسپٹل میں 150 دنوں کے اندر اپنا رجسٹریشن کراکر پہلی قسط ایک ہزار روپے حاصل کر سکتی ہے تو وہیں 180 دن کے بعد ایپلیکیشن فارم وَن بِی بھر کر دوسری قسط دو ہزار روپے حاصل کر سکتی ہے۔ بچّے کی پیدائش ہوجانے پر اس کے رجسٹریشن کے بعد ایپلیکیشن فارم وَن سِی بھر کر دوہزار روپے کی رقم لی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
میرٹھ: متنازع زمین پر مندر تعمیر کرنے پر پولیس کارروائی
پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا کے تحت حاملہ خواتین کو پانچ ہزار روپے کی رقم ان تین قسطوں میں حاصل کرنے کے لئے 'میاں بیوی' کا بینک میں جوائنٹ کھاتا ہونا ضروری ہے۔