اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں ایک خاتون کی سرعام پٹائی کرنے والے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ اور اسے دیکھتے ہوئے کاروائی نہیں کرنے پر دو پولیس اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔
اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے رہرا بازار علاقے میں پولیس کی موجودگی میں ایک خاتون کی بے رحمی سےپٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے کے بعد دو پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔جبکہ کہ پٹائی کرنے والے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس پی دیورنجن ورما نے جمعہ کو بتایا کہ ٹوئٹر پر ریہرا بازار علاقے میں ایک خاتون کو مارنے پیٹنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئےخاتون کے شوہر سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ واقعہ کے وقت یوپی 112 کی گاڑی کھڑی تھی اور اس میں موجود پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے کی کوشش نہیں کی گئی۔جس کی وجہ سے دونوں پولیس کانسٹیبلز کوفوری اثر سے معطل کردیاگیا ہے۔
ورما نے بتایا کہ گھریلو تنازع کی وجہ سے اس کے کنبے کے لوگ خاتون کو سڑک کے کنارےپیٹ رہے تھے۔ اس ضمن میں 4ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ دوملزمین کی تلاش جاری ہے۔