ETV Bharat / state

بدایوں: بجلی ملازمین کا مسلسل 9 دنوں سے احتجاج - लगातार 9 दिनों से बिजली कर्मियों का धरना

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں محکمہ بجلی کے سینکڑوں ملازمین بجلی دفتر کی باہر مسلسل 9 روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان ملازمین کا احتجاج 'اترپردیش پاور کارپوریشن نیودا سنودا کرمچاری سنگھ' کے سرپرستی میں جاری ہے۔

بجلی ملازمین کا مسلسل 9 دنوں سے احتجاج
بجلی ملازمین کا مسلسل 9 دنوں سے احتجاج
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 1:13 AM IST

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں محکمہ بجلی کے سینکڑوں ملازمین مسلسل 9 روز سے بجلی دفتر بدایوں میں احتجاج کر رہے ہیں، لیکن اب تک ان ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

بجلی ملازمین کا مسلسل 9 دنوں سے احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں محکمہ بجلی کے سینکڑوں ملازمین بجلی دفتر کی باہر مسلسل 9 روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان ملازمین کا احتجاج 'اترپردیش پاور کارپوریشن نیودا سنودا کرمچاری سنگھ' کے سرپرستی میں جاری ہے۔

ان ملازمین کے احتجا کی وجہ تقریبا 9 ماہ سے ملازمین کی تنخواہ کا نہ ملنا، حکومت اور ملازمین کے درمیان پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا ہونا، کمپنی کے ذریعے ملازمین کے ای پی ایف اور ای ایس آئی سہولیات میں بدعنوانی کے معاملات، مسلسل حادثات کا شکار ہورہے لائن مین کو معاوضہ اور پرائیویٹ کمپنی کو ہٹا کر تمام ملازمین کو راست طور پر ریاستی حکومت سے منسلک کرناشامل ہے۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نویں دن کچھ اعلی افسران ہمارے پاس آئے تھے ان سے گفتگو بھی ہوئی تھی لیکن کوئی موثر حل نہیں نکل سکا۔

مزید پڑھیں: یوگی کی متوفی کی اہلیہ کو ملازمت اور انصاف کی یقین دہانی

واضح رہے کہ اترپردیش محکمہ بجلی کے کافی ملازمین پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے ذریعے ریاست کے مختلف اضلاع میں بجلی محکمے کے مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں ان تمام ملازمین کی تنخواہیں و دیگر معاملات حکومت کے ذریعے تعین کردہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کے بجلی محکمہ اور کمپنی میں بدعنوانی کے مختلف معاملات ہونے پر یہ ملازمین احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.