ETV Bharat / state

Bazm e Shura E Sadat بزم شعرائے سادات کی ماہانہ نشست کا انعقاد - اترپردیش اردو نیوز

سنبھل میں بزم شعرائے سادات کی ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ Bazm e Shura E Sadat Mehfil Held In Sambhal

بزم شعرائے سادات کی ماہانہ نشست کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 8:02 AM IST

بزم شعرائے سادات کی ماہانہ نشست کا انعقاد

سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی میں بزم شعرائے سادات کی ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا اس نشست میں مقامی و غیر مقامی شعراء نے شرکت کرتے ہوئے اپنے کلام پیش کیے۔ سنبھل کے نگر پنچایت سرسی میں ہر مہینے منعقد ہونے والے بزم شعرائے سادات کی ماہانہ نشست شمیم حیدر کی رہائش گاہ محلہ شرقی سادات پر منعقد کی گئی۔جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی۔ Bazm e Shura E Sadat Mehfil Held In Sambhal

بزم سادات شعرا نشست کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، تفسیرِ قرآن اور حدیثِ مولانا محمد عباس نے پیش کیا اور اس نشست کی نظامت محمد رضوی سرسیوی نے کی۔ اس نشست میں شعراء نے اپنے کلام پیش کیے جن میں میں ظریف حسنین، اسد سرسیوی، شین حیدر سرسیوی، شمیم ​​(شمی) سرسیوی، سلیم رضا سرسیوی، میر صادق سرسیوی، عظیم اصغر سرسیوی، ارشد جلال، حیدر سرسیوی، ظریف سرسیوی، ارشد سرسیوی، حیدر سرسیوی شامل ہیں۔ Bazm e Shura E Sadat Mehfil Held In Sambhal

شاعر شمیم ​​حیدر نے کہا

کیا بتائے گا تو دروازہ جلانے کا سبب

ہوگا محشر میں مسلماں جب حساب فاطمہ

شاعر میر صادق سرسیوی نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے پڑھا کہ

کر نہیں سکتے یہ اہل تخت بھی اس کو ذلیل

جو بھی ہے کونین میں عزت مآب فاطمہ

عظیم سرسیوی نے اشعار پیش کیا

عصمتوں کی شہزادی ہے حصار نور میں

آیتوں نے کرلیا ہے احتزاب فاطمہ

شاعر ارشد جلال نے پڑھا کہ

اسی لیے مریم سے افضل ہیں جناب فاطمہ

مرتضیٰ جیسا بشر ہے ہم رکاب فاطمہ

شاعر حیدر سرسیوی نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے پڑھا کہ

غیر ممکن ہے یوں ثانی ملے عباس کا

ان کو کہتے ہیں علی خود انتخاب فاطمہ

یہ بھی پڑھیں : Yaam Fatima Conference مرادآباد میں حضرت فاطمہ زہرہ کے یوم وصال پر تین روزہ مجلس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.