ETV Bharat / state

بستی: یکم نومبر سے ہوگی دھان کی خریداری - انچارج ضلع افسر

اترپردیش کے ضلع بستی میں سرکاری مراکز پر آنے والے دھان کی خریداری یکم نومبر سے 28 فروری تک کی جائے گی۔

Basti: Paddy will be procured from November 1
بستی:یکم نومبر سے ہوگی دھان کی خریداری
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:41 PM IST

اترپردیش کے ضلع بستی میں دھان فروخت کرنے کے لئے کسانوں کو آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ انچارج چیف ڈیولپمنٹ افسر سنجیت کور نے بدھ کو بتایا کہ رواں مالی سال میں دھان کی خرید 1868 روپئے فی کوئنتل کی شرح سے کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری خرید مراکز پر دھان فروخت کرنے کے لئے کسانوں کو اپنا آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ کسانوں کو رجسٹریشن کرانے کے لئے کمپیوٹرائز کھتونی، فوٹو شناختی کارڈ، بینک پاس بک کی فوٹو کاپی، آدھار کارڈ لگانا ضرور ی ہوگا۔

انچارج ضلع افسر نے ضلع کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے کسان جنہیں آنے والے دنوں میں اپنا دھان فروخت کرنا ہے وہ لوگ سرکاری خرید مراکز پر وقت رہتے اپنا رجسٹریشن کرالیں۔ جس سے انہیں دھان فروخت کرنے میں کسی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.