محکمہ موسمیات کے ذرائع نے یہاں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بستی ڈویژن کے بستی، سدھارتھ نگر اور سنت کبیر نگر اضلاع میں بھاری بارش ہونے کے امکانات ہیں اس کے لئے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ صبح 9بجے تک سدھار تھ نگر ضلع میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :چند گھنٹوں کی بارش میں پانی پانی ہوا پٹنہ، متعدد علاقے ڈوبے
موجودہ وقت میں ہوا 18کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے اور تیز آندھی آنے کے امکانات ہیں سنت کبیر نگر ضلع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندہ باندی بھی پڑسکتی ہے۔ ضلع بستی میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔
یو این آئی