ETV Bharat / state

بریلی: خاتون چیئرپرسن نے ایس ڈی ایم پر سنگین الزامات عائد کئے

اترپردیش کے ضلع بریلی کی چیئر پرسن شہلا طاہر نے اپنا ایک ویڈیو وائرل کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ایس ڈی ایم وید پرکاش مشر پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 1:14 PM IST

جنپد کے نواب گنج کی چیئرپرسن شہلا طاہر نے اپنا ایک ویڈیو وائرل کیا ہے جس میں وہ ایس ڈی ایم وید پرکاش مشر پر الزام عائد کر رہی ہیں کہ ایس ڈی ایم اپنے عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ وہ انہیں نفسیاتی طور پر ہراساں کر رہے ہیں اور ان کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر بے انتہا متاثر ہیں۔

انہوں نے ایس ڈی ایم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل آفس میں وہ انہیں ہٹا کر چیئرپرسن کی کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور الٹے سیدھے فیصلے لیتے رہتے ہیں۔ چیئرپرسن نے مزید کہا کہ ان سے صرف وہ نہیں بلکہ نواب گنج کی پوری عوام پریشان ہے۔ ایس ڈی ایم ان سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے سامنے کسی خاتون کو بیٹھنے نہیں دیں گے۔

چیئرپرسن شہلا نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اس معاملے میں نوٹس لیں اور افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایس ڈی ایم وید پرکاش مشرا نے چیئر پرسن کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چیئرپرسن ان کے اوپر دباؤ بنا کر فرضی طریقہ سے کام کروانا چاہتی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ چیئرپرسن مسلسل انہیں ذہنی طور پر ہراساں کر رہی ہیں جس کی شکایت وہ اعلی افسران سے کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.