ETV Bharat / state

بریلی: 25 فیصد سے بھی کم عازمین نے حج کے لیے فارم پُر کیا

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 9:36 PM IST

بریلی ڈویژن سے جہاں ہزاروں عازمیں، سفر حج پر جاتے تھے لیکن اب یہاں سے جانے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم ہے لہذا اس مرتبہ بریلی ڈویژن سے 25 فیصد لوگ بھی ارکان حج نہیں ادا کر پائیں گے۔

بریلی: 20 فیصد سے کم عازمین نے حج کے لیے فارم پُر کیا

بریلی: مذہبِ اسلام میں پانچ فرائض ہیں جس میں حج بھی شامل ہے۔ اس فریضہ کو ادا کرنے کے لئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں عازمین، حج کے لئے روانہ ہوتے تھے لیکن اس سال حج کی خواہش ہونے کے باوجود متعدد افراد سفر حج پر نہیں جا پا رہے ہیں۔

اس مرتبہ بریلی ڈویژن سے 25 فیصد سے بھی کم عازمین نے حج پر جانے کے لیے درخواست دی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جاری نئے قوانین نے لوگوں کے حاصلے پست کر دیے ہیں تو کئی افراد ڈوبی معیشت اور مہنگے اخراجات کی وجہ سے سفر حج پر جانے سے قاصر ہیں۔

ویڈیو

نتیجہ یہ ہے کہ بریلی ڈویژن سے جہاں ہزاروں عازمیں، سفر حج پر جاتے تھے لیکن اب یہاں سے جانے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم ہے لہذا اس مرتبہ بریلی ڈویژن سے 25 فیصد لوگ بھی ارکان حج نہیں ادا کر پائیں گے۔

وہیں بھارت کی بات کریں تو سنہ 2020 کو چھوڑ کر سنہ 2019 میں تقریباً ڈھائی لاکھ لوگوں نے حج کیا تھا۔ اس مرتبہ یہ تعداد کم ہو کر محض 60 ہزار رہ گئی ہے۔

رواں برس سنہ 2021 کے لیے بریلی ڈویژن سے کل 354 لوگوں نے حج کے لئے درخواست دی ہے جس میں ضلع بریلی سے 222، پیلی بھیت سے 41، شاہ جہاں پور سے 44 اور بدایوں سے 47 لوگ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایودھیا: مسجد کے لیے منظور اراضی کے خلاف عرضی دائر

اس سلسلہ میں بریلی حج سیوا سوسائٹی کے بانی پمّی خاں وارثی نے حج کمیٹی آف انڈیا کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 'بریلی میں گزشتہ برس سنہ 2020 میں صرف ضلع بریلی سے 924 لوگوں نے سفر حج کے لئے فارم پُر کیا تھا لیکن گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے سفر حج کو رد کر دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل سنہ 2019 میں 1280 عازمین نے فارم پُر کیا تھا اور انتخاب کے بعد 1072 لوگوں کو فریضہ حج ادا کرنا نصیب ہوا تھا۔'

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.