ETV Bharat / state

Tauqeer Raza on PM Modi: آؤ نریندر مودی کلمہ پڑھ لو، ہم تمہیں بھی اپنے سر پر بٹھائیں گے، مولانا توقیر رضا - مولانا توقیر رضا کا بیان

اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا IMC chief Maulana Tauqir Raza Khan نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حاکم بننے کا شوق ہے تو ہم بتاتے ہیں کہ کیسے بنتے ہیں۔ آؤ نریندر مودی کلمہ پڑھو، ہم تمہیں بھی اپنے سر پر بٹھالیں گے۔ وہیں انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت نے منصفانہ کام کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ Maulana Tauqeer Raza Slams PM Modi

Maulana Tauqeer Raza Slams PM Modi
'آؤ نریندر مودی کلمہ پڑھو، ہم تمہیں بھی اپنے سر پر بٹھا لیں گے'
author img

By

Published : Jun 19, 2022, 10:39 PM IST

بریلی: بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے متنازعہ بیان کے خلاف بریلی کے اسلامیہ گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حاکم بننے کا شوق ہے تو ہم بتاتے ہیں کہ کیسے بنتے ہیں۔ آؤ نریندر مودی کلمہ پڑھو، ہم تمہیں بھی سر پر بٹھا لیں گے۔ ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ ہم اس حکومت کو کوئی میمورنڈم نہیں دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ Maulana Tauqeer Raza Slams PM Modi

'آؤ نریندر مودی کلمہ پڑھو، ہم تمہیں بھی اپنے سر پر بٹھا لیں گے'

انہوں نے کہا کہ میں تمام ہندو بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نجات کا راستہ چاہتے ہیں تو آپ کو وہ راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ میں ایک مثال دوں گا، یہ دنیا شہد سے بھرے پیالے کی مانند ہے۔ ہم چیونٹیاں ہیں جو چیونٹیاں لالچی ہو جاتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی لالچ میں آتی ہیں، وہ اسی شہد میں ڈوب کر مر جاتی ہیں۔ اس دنیا میں حساب دینا ہے، خیال رکھنا۔Maulana Tauqeer Raza Slams PM Modi

وہیں، انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کی۔ انہوں نے اتر پردیش میں کئی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت نے منصفانہ کام کرتے ہوئے کئی واقعات کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ IMC chief Maulana Tauqeer Raza Praises CM Yogi

یہ بھی پڑھیں:

Tauqeer Raza Khan on Blasphemy: اہانت رسول کے معاملے میں وزیر اعظم کی خاموشی باعث تشویش، توقیر رضا خان

انہوں نے اگنی پتھ اسکیم کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نام ایسا رکھا گیا تو آگ تو لگنی ہی تھی۔ پی ایم مودی نے ہمارے ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو خراب کرنے کا ٹھیکہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس اسکیم کی مخالفت کرنے والے نوجوانوں کی حمایت کرتا ہوں۔ اس سکیم کو فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اگر تالیاں بجانا چاہتے ہیں تو میرا ہاتھ ہے، وہ اپنا ہاتھ بڑھائیں، دونوں مل کر ایک ساتھ تالیاں بجاتے ہیں۔ ہمیں اتر پردیش حکومت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ IMC chief Maulana Tauqeer Raza Praises CM Yogi

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.