ETV Bharat / state

بریلی: آٹھ سالہ معصوم کا عصمت دری کے بعد قتل - شادی تقریب

بریلی میں ایک معصوم بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی عمر آٹھ برس ہے، اور اس کا جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

Bareilly: Eight-year-old innocent murdered after being raped
بریلی: آٹھ سالہ معصوم کا عصمت دری کے بعد قتل
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 4:58 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں آنولہ تحصیل علاقے میں شادی تقریب میں ایک آٹھ سالہ معصوم بچی کو اغوا کرلیا گیا جس کی لاش ہفتہ کو گاؤں کے باہر پڑی ہوئی ملی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کے ساتھ عصمت دری کے بعد اس کا قتل کی گیا ہے۔ بریلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیش کمار پانڈے نے آج یہاں بتایا کہ صبح 06:30 بجے گاؤں کےقریب باغیچے میں بچی کی لاش پڑی ہوئی ملی ہے۔

بچی کے والد کا نام شیام سنگھ یادو ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی رات لڑکی شیا م کے چچیرے بھائی رام رتن کی لڑکی کی شادی تقریب میں شرکت کے لئے گئی تھی۔ جس نے رات گیارہ بجے تک آرتی ہوتے دیکھا تھا۔ جس کے بعد صبح اس کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.